Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹولی مسجد موقوفہ اراضی پر ناجائز تعمیرات کیخلاف کل دھرنا

ٹولی مسجد موقوفہ اراضی پر ناجائز تعمیرات کیخلاف کل دھرنا

تنظیم انصاف و دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کا اعلان، مختلف شخصیتوں کی شرکت

تنظیم انصاف و دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کا اعلان، مختلف شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 15 نومبر (پریس نوٹ) ٹولی مسجد کی موقوفہ اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی و تنظیم انصاف کے زیراہتمام ایک روزہ بھوک ہڑتال 17 نومبر کو 10 تا 5 بجے شام دھرنا چوک نزد اندرا پارک پر منعقد کیا جائے گا۔ مہمانان خصوصی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست، جناب سید وقارالدین چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن، جناب سید عزیز پاشاہ کے علاوہ وقف جائیدادوں کی تباہی کے خلاف جناب ایم اے باسط سابق کارپوریٹر دودھ باؤلی، جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ، جناب علاء الدین انصاری، جناب محمد سراج الدین کانگریس چیرمین مائناریٹی ڈپارٹمنٹ، جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ، جناب میر احمد علی صدر تنظیم انصاف، جناب منیر پٹیل، مقبول الہاجری ، جناب علی حسین خان کے علاوہ دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔ جناب عثمان الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی جناب سیداحمد علی صدر تنظیم انصاف، وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے دردمند حضرات سے کثیر تعداد میںشرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT