ٹولی مسجد کاروان سے متصل اراضی پر غیر مجاز تعمیرات

پولیس میں مقدمہ درج، سخت کارروائی کیلئے وقف بورڈ سنجیدہ

پولیس میں مقدمہ درج، سخت کارروائی کیلئے وقف بورڈ سنجیدہ
حیدرآباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹولی مسجد کاروان اور اس سے متصل اراضی پر لینڈ گرابرس مبینہ طور پر قبضہ کرکے ناجائز تعمیرات کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں کلثوم پورہ پولیس میں بھی ایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب مسجد ہذا اور اس سے متصل اراضی وقف گزٹ نمبر 12-A پارٹ مورخہ 23مارچ 1935 صفحہ نمبر 23اور 24جس کا سیریل نمبر 1863درج اوقافہے لیکن چند لینڈ گرابرس اس اراضی پر غیر مجاز تعمیرات عمل میں لارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں وقف بورڈ نے بھی انتباہ دیا ہے کہ کوئی بھی شخص بورڈکی اجازت کے بغیر تعمیرات عمل میں نہیں لاسکتا ہے۔تاہم یہ تعمیرات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ وقف انسپکٹر نے بھی یہاں جاری تعمیرات کی تحقیقات کے بعد وقف بورڈ کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے غیر مجاز تعمیرات پر بتایا کہ وقف قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جی ایچ ایم سی میں بھی غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شکایت درج کروائی گئی ہے۔ اسپیشل آفیسر وقف بورڈ کی ہدایت کے بعد ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ بہت جلد غیر مجاز تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وقف بورڈ چونکہ صیانت وقف اراضیات کا ذمہ دار ہے اس مسئلہ پر سنجیدگی کے ساتھ کارروائی پر غور کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT