Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹولی چوکی علاقہ میں سڑک حادثہ دو افراد ہلاک

ٹولی چوکی علاقہ میں سڑک حادثہ دو افراد ہلاک

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے مصروف ترین علاقہ میں آج رات پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ انسپکٹر لنگر حوض مسٹر رتنم نے یہ بات بتائی ۔ تاہم مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ٹولی چوکی کے علاقہ مغل ریسیڈنسی کے روبرو یہ حادثہ پیش آیا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ ایک شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ وہ ایک تیز رفت

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے مصروف ترین علاقہ میں آج رات پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ انسپکٹر لنگر حوض مسٹر رتنم نے یہ بات بتائی ۔ تاہم مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ٹولی چوکی کے علاقہ مغل ریسیڈنسی کے روبرو یہ حادثہ پیش آیا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ ایک شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ وہ ایک تیز رفتار بس کی مد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اس موقع پر ایک دوسرا شخص موٹر سیکل پر سوار جا رہا تھا کہ وہ اس حادثہ کی زد میں آنے سے بچنے کی کوشش میں روڈ ڈوائیڈر سے ٹکرا گیا اور وہ بھی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس لنگر حوض نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT