Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹولی چوکی کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی

ٹولی چوکی کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی

قبرستان کے لیے اراضی کی ضرورت ، کلکٹر سے ملاقات کرنے محمود علی کا مشورہ

قبرستان کے لیے اراضی کی ضرورت ، کلکٹر سے ملاقات کرنے محمود علی کا مشورہ
حیدرآباد۔20جنوری(سیاست نیوز) ٹولی چوکی کی مختلف کالونی اسوسیشن کے ذمہ داران کے ایک وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی عوام کو درپیش مسائل پر مشتمل ایک تحریری یادداشت پیش کی اور ٹولی چوکی کے بشمول اطراف و اکناف میں تیزی کے ساتھ بڑھتی مسلم آبادی کے پیش نظر دس ایکڑ اراضی قبرستان کے لئے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔جناب عزیز الدین قادری ریٹائرڈ سب رجسٹرار کی قیادت میں جناب سید نظیر احمد‘ ایم اے رشید‘ یعقوب علی‘ عباس صاحب ‘ آصف علی اور دیگر نے نائب وزیراعلی سے ملاقات کے دوران ٹولی چوکی کے قدیم قبرستان میں تدفین کے لئے جگہ نہ ہونے کی شکایت کی اور کہاکہ ٹولی چوکی اور اطراف واکناف کے علاقوں میںتیزی کے ساتھ بڑھ رہی مسلم آبادی کے پیش نظر ٹولی چوکی کے قرب وجوار میںقبرستان کے لئے اراضی درکار ہے۔ وفد نے قدیم قبرستان کی تنگ دامنی کے سبب مقامی عوام کو درپیش مسائل سے متعلق بھی تفصیلات پیش کیں اور کہاکہ متعلقہ قدیم قبرستان کی تنگ دامنی کے سبب مقامی لوگوں کودور دراز کے مقامات پر تدفین کے لئے جانا پڑرہا ہے جس کے سبب کافی مشکلات بھی پیش آرہی ہیں۔ ٹولی چوکی کے مختلف کالونیوں کی نمائندہ شخصیتوں کی درخواست پر ڈپٹی چیف منسٹر نے کلکٹر حیدرآباد کو ٹولی چوکی میں سرکاری اراضیات کی نشاندہی کے متعلق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد ٹولی چوکی اور اس کے اطراف واکناف کے مسلمانوں کے لئے قبرستان کی جگہ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے وفد کو کلکٹر حیدرآباد سے ملاقات کرنے کا بھی مشورہ دیا تاکہ درخواست پرتیزی کے ساتھ عمل ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT