Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹولی چوکی کے نوجوان کی نعش ظہیرآباد میں دستیاب

ٹولی چوکی کے نوجوان کی نعش ظہیرآباد میں دستیاب

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ٹولی چوکی کے خلاف علاقہ سے لاپتہ نوجوان کی نعش ظہیر آباد میں برآمد ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ محمد عادل جو یوسف ٹیکری کے ساکن ڈاکٹر محمد باسط علی خاں کا فرزند تھا 29 اگست کی صبح اپنی ماروتی کار لے کر چلا گیا ۔ اور اس بات کی خبر اپنے گھر والوں کو بھی نہیں دی اپنے نوجوان لڑکے کے اچانک لاپتہ ہونے کی شکایت ان کے والدین نے ہمایوں نگر پولیس میں کروائی تھی اور آج اطلاع ملی کہ ظہیر آباد کے علاقہ میں ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے اور اس کی شناخت عادل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس خصوص میں انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر ایس رویندر نے بتایا کہ عادل کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور اس نے گریجویشن کی تعلیم بھی ترک کردی تھی ۔ 29 اگست کی صبح وہ کار لے کر چلا گیا اور ظہیر آباد کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT