Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / ٹول ٹیکس کی ادائیگی سے گریز، کجریوال کے قافلہ کیخلاف ایف آئی آر

ٹول ٹیکس کی ادائیگی سے گریز، کجریوال کے قافلہ کیخلاف ایف آئی آر

احمدآباد ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات پولیس نے عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال کے قافلہ کے خلاف دو الگ الگ شکایتوں درج کئے ہیں جو گذشتہ ہفتہ کجریوال کے ’حقائق کا پتہ چلانے‘ کیلئے کئے گئے دورہ گجرات کے موقع پر مبینہ طور پر ٹول ٹیکس کی عدم ادائیگی سے متعلق ہیں۔ پولیس نے آج کہا کہ کجریوال کی قیادت میں گذرنے والے قافلے کے خلاف دو ا

احمدآباد ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات پولیس نے عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال کے قافلہ کے خلاف دو الگ الگ شکایتوں درج کئے ہیں جو گذشتہ ہفتہ کجریوال کے ’حقائق کا پتہ چلانے‘ کیلئے کئے گئے دورہ گجرات کے موقع پر مبینہ طور پر ٹول ٹیکس کی عدم ادائیگی سے متعلق ہیں۔ پولیس نے آج کہا کہ کجریوال کی قیادت میں گذرنے والے قافلے کے خلاف دو ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔ ضلع پٹن کے تعلقہ سانتل پور کے تحت وراہی پولیس اسٹیشن میں پہلی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ٹول بوتھ کے ملازم مکیش گڑھوی کی شکایت کے مطابق 20 کاروں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل عام آدمی پارٹی کا قافلہ ٹول ٹیکس ادا کرے بغیر گذر گیا۔ وراہی کے سب انسپکٹر پولیس این جے جڈیجہ نے کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی کا قافلہ 5 مارچ کو رادن پور سے کچھ کی سمت روانگی کے دوران ایک کار کا بھی ٹیکس ادا نہیں کیا‘‘۔ کچھ کے بچاؤ تعلق کے سامکھائیلی پولیس اسٹیشن میں بھی چہارشنبہ کو ایک ایسی ہی شکایت درج کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT