Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹونٹی20 میں ڈی آر ایس کے استعمال پر غور

ٹونٹی20 میں ڈی آر ایس کے استعمال پر غور

لندن ۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ٹونٹی20  کے تمام بین الاقوامی مقابلوں کے دوران ڈی آر ایس کا نظام رائج کیا جانا چاہئے اور تمام بین الاقوامی میچوں میں نوبال کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری تھرڈ امپائر کو سونپ دی جائے۔کرکٹ کمیٹی نے لندن میں منعقدہ دو روزہ اجلاس کے بعد جن نئے قوانین کی توثیق کرنے پر زور دیا ان میں امپائر کو یہ اختیار دیئے جانے کی شق بھی شامل ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو میدان میں انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرنے اور لڑائی جھگڑے میں الجھنے کی صورت میں میدان سے باہر نکال سکے۔
آملہ نے بیون کو پیچھے چھوڑدیا
لیڈز۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی اسٹار اوپنر ہاشم آملہ نے ونڈے کرکٹ میں سابق بیٹسمین مائیکل بیون کے زیادہ رنز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور وہ اس فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بیون نے6912 رنز بنا ئے تھے جبکہ آملہ نے 6953 رنز بنا لئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT