Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹوکیو اولمپکس میں 5 نئے کھیل شامل

ٹوکیو اولمپکس میں 5 نئے کھیل شامل

ریو ڈی جنیرو، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2020 ء میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کیلئے پانچ نئے کھیلوں کی شمولیت کو اپنی منظوری دی ہے۔ ریو میں جاری آئی او سی کے 129 ویں اجلاس میں کل یہ فیصلہ کیا گیا۔آئی او سی نے کہا ہے کہ جاپان کی تجویز کی سب نے حمایت کی اور اب یہ پانچ کھیل ٹوکیو میں کھیلے جائیں گے ۔کمیٹی نے جن پانچ کھیلوں کو ٹوکیو اولمپکس میں شامل کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی، وہ بیس بال؍ سافٹ بال، کراٹے ، اسکیٹ بورڈ، اسپورٹس کلائمبنگ اور سرفنگ ہیں۔ 2008ء بیجنگ اولمپکس میں بھی بیس بال ؍ سافٹ بال کو شامل کیا گیا تھا۔ صدر آئی او سی تھامس باش نے کہاکہ ہم کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT