Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / ٹوکیو قدرتی آفات کے حوالے سے دنیا کا خطرناک شہر

ٹوکیو قدرتی آفات کے حوالے سے دنیا کا خطرناک شہر

برن ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قدرتی آفات پر یوں تو کسی کا زور نہیں لیکن بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے جس میں دنیا کے 10 شہروں کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے جس میں سرفہرست جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ماحولیاتی تنظیم سوئس رے کی مرتب کردہ فہ

برن ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قدرتی آفات پر یوں تو کسی کا زور نہیں لیکن بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے جس میں دنیا کے 10 شہروں کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے جس میں سرفہرست جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ماحولیاتی تنظیم سوئس رے کی مرتب کردہ فہرست میں 37 ملین آبادی کے شہر ٹوکیو کو زلزلوں، دریائی سیلاب، سونامی اور مانسون کے حوالے سے دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔فہرست کے مطابق ٹوکیو کی 80 فیصد آبادی کسی بھی بڑے زلزلے کے نتیجے میں متاثر ہوسکتی ہے جبکہ جاپان وہ ملک ہے جہاں سونامی کا خطرہ بھی سب سے زیادہ ہے۔اس فہرست میں دنیا کا دوسرا خطرناک شہر فلپائنی دارالحکومت منیلا قرار پایا ہے جہاں زلزلے کا خطرہ تو ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان بھی یہاں اکثر ٹکراتے رہتے ہیں۔تیسرے نمبر پر چین کا پرل ریور ڈیلٹا ہے جس میں ہانگ کانگ، شین ژن، مکاؤ اور گوانگزو جیسے اہم شہر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT