Thursday , December 13 2018

ٹوکیو میں شدید برفباری، ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم

ٹوکیو ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے دارالخلافہ میں آج غیرمتوقع طور پر ہوئی شدید برفباری نے ہزاروں مسافرین کو اپنی اپنی منزلوں کی جانب آگے بڑھنے سے روک دیا جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ برفباری سے پیدا ہوئی سردی نے عوامی ٹرانسپورٹ نظام کو درہم برہم کردیا۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے 23 سنٹی میٹر برفباری نوٹ کی جو ٹوکیو میں فروری 2014ء کے بعد ہونے والی سب سے شدید برفباری ہے۔ مختلف بس اور ریل اسٹیشنوں پر عوام کی زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔ خصوصی طور پر مختلف دفاتر میں ملازمت کرنے والوں کو شام میں چھٹی کے بعد اپنے اپنے مکانات پہنچنے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT