Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ٹوکیو گورنر کی پارٹی کا انتخابی منشور جاری

ٹوکیو گورنر کی پارٹی کا انتخابی منشور جاری

ٹوکیو،6اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیکے کی حال ہی میں بنائی گئی پارٹی ‘پارٹی آف ہوپ’نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا جس میں سیلز ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے اور ملک کے آئین کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ مسٹر کوئیکے کی پارٹی وزیر اعظم شنز وآبے کی برسراقتدار اتحاد کو آئندہ 22اکتوبر کو ہونے والے قومی انتخابات میں چیلنج دے رہی ہے ۔پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں ملک میں سبھی نیوکلیائی ری ایکٹروں کو 2030تک بند کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔2014میں فو کو شیما نیوکلیائی ری ایکٹر حادثہ کے بعد جاپان میں ری ایکٹروں کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگنے شروع ہوگئے تھے اور یہ جاپان میں ایک بڑا معاملہ بن چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT