Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹپر نے مزدور کو روند دیا

ٹپر نے مزدور کو روند دیا

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک ٹپر نے مزدور کو روند دیا جو مزدوری کے بعد درخت کے نیچے آرام کر رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ یادیا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کیسرا علاقہ میں رہتا تھا ۔ سروے نمبر 73 میں مزدوری کا کام کر رہا تھا ۔ اس دوران یہ شخص تھکان کے سبب ایک درخت کے سائے میں آرام کر رہا تھا کہ لاپرواہ ٹپر ڈرائیور نے اس مزدور کو روند دیا ۔ حیات نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT