Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹپر کی ٹکر سے آٹو ڈرائیور ہلاک

ٹپر کی ٹکر سے آٹو ڈرائیور ہلاک

شمس آباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں ٹپر کی ٹکر سے آٹو ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک آٹو جو اونٹ پلی شادنگر سے نیشنل ہائی وے کی جانب آرہا تھا ۔ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار ٹپر نے آٹو کو ٹکر دے دی ۔ جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور رمیش 29 سالہ ساکن اندرا نگر شمس آباد برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT