Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹکسٹائیل کاسمٹک کی تیاری کے لیے ہیمپ کمپنی کا پراڈکٹ متعارف

ٹکسٹائیل کاسمٹک کی تیاری کے لیے ہیمپ کمپنی کا پراڈکٹ متعارف

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں انڈسٹریل ہیمپ اپنی پیداوار کرنے کی تجویز رکھتی ہے اس ضمن میں حکومت تلنگانہ کو پائیلٹ پراجکٹ کے تحت منصوبہ داخل کرچکی ہے ۔ یہ بات ہرشاوردھن ریڈی سربیالے این ہیمپ کمپنی بانی و منیجنگ ڈائرکٹر نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں بتایا کہ ہیمپ ایک پلانٹ پر مشتمل منفرد قسم کا پراڈکٹ ہے ۔ جو کہ ٹکسٹائیل ، کاسمٹک بریکس اور میڈیسن فوڈس تیاری کے لیے بے حد مفید اور کار آمد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ہیمپ کمپنی آندھرا پردیش ریاست کے آلمورو موضع میں 27 ایکڑ پر مشتمل ہیمپ فارم قائم کیا گیا ہے جہاں پر 15 ایکڑ اراضی صنعتی پلانٹس کے لیے مختص کی گئی ہے ۔۔

علی آباد ، شاہ علی بنڈہ ، شمع ٹاکیز
کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 17 مئی کو علی آباد برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 8 تا 10 بجے دن مذکورہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے علی آباد ، شمشیر گنج ، علی نگر ، روپ لال بازار ، سید علی چبوترہ ، شاہ علی بنڈہ ، حمال واڑی ، جنگم میٹ ، علی نگر ، علی آباد واٹر ورکس ، راجنا باولی ، شیواجی نگر ، شاردا کالج ، ستار باغ ، غازی بنڈہ ، پھول باغ ، مسرت فنکشن ہال ، بوائز ٹاون ، شمع ٹاکیز ، ایم سی ایچ ، ایم سی ایچ کالونی ، شاردا کالج ، لال دروازہ ، میکال بنڈہ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT