Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹکنیکل ٹیچر امتحان کے نتائج کا اعلان

ٹکنیکل ٹیچر امتحان کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد 8 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ڈائرکٹر سرکاری امتحانات بی سدھاکر نے آج ٹکنیکل ٹیچرس سرٹیفیکٹ کورس ( لوور گریڈ ) تھیوری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جس کا امتحان اکٹوبر میں منعقد ہوا تھا ۔ یہ امتحان حیدرآباد ‘ ورنگل ‘ نظام آباد اور کریمنگر اضلاع کے مراکز پر منعقد ہوئے تھے اور اس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ اس کے مارکس میمو کو www.bse.telangan.gov.inویب سائیٹ پر پیش کیا گیا ہے ۔ امیدوار یہاں اپنا رول نمبر درج کرتے ہوئے اسے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ کامیابی کے سرٹیفیکٹس جلدہی امیدواروں کو روانہ کردئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT