Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹکٹس تقسیم میں مسلمانوںسے انصاف

ٹکٹس تقسیم میں مسلمانوںسے انصاف

الیکشن کمیٹی کو صدر کانگریس سونیا گاندھی کی ہدایت

الیکشن کمیٹی کو صدر کانگریس سونیا گاندھی کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی نے تلنگانہ میں مسلمانوں کو ٹکٹوں کی اجرائی میں انصاف کرنے کی الیکشن کمیٹی کو ہدایت دی ہے ۔ مسلمانوں کے احتجاج کے بعد احمد پٹیل اور غلام نبی آزاد سرگرم ہوگئے ۔ آج 10 جن پتھ طلب کر کے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خان سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد سراج الدین کی قیادت میں کانگریس کے مسلم قائدین نے گاندھی بھون میں ٹکٹوں کی تقسیم میں مسلمانوں سے انصاف کرنے کا ریاستی قیادت و ہائی کمان سے دو مرتبہ مطالبہ کیا ۔ جس کے بعد ہائی کمان نے اس کا نوٹ لیا ۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی کو مکتوب روانہ کرنے والے کانگریس رکن راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خان کو سونیا گاندھی کی قیام گاہ طلب کر کے مسلمانوں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر اور مرکزی وزیر صحت مسٹر غلام نبی آزاد نے بھی ہائی کمان سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو ٹکٹوں کی اجرائی کے معاملے میں انصاف کرنے نمائندگی کی ہے ۔ سونیا گاندھی نے کانگریس جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ کو ہدایت دی کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں سماجی انصاف کیا جائے اور مسلمانوں کو بھی نمائندگی دیں ۔ ہائی کمان کی ہدایت پر ڈگ وجئے سنگھ نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اور دوسروں سے تبادلہ کیا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ کانگریس کے مقامی قائدین ہی ہائی کمان کے پاس مسلم قائدین کے ناموں کو کمزور امیدواروں کی طرح پیش کرکے انہیں ٹکٹ دینے پر پارٹی کو شکست ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں اور ساتھ ہی مسلم قائدین کو نامزد عہدے پیش کرتے ہوئے تلنگانہ میں کانگریس کو حکومت تشکیل دینے میں تعاون پر زور دے رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT