Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / ٹکٹوں کی تقسیم کانگریس صدر کا اختیار : امریندر

ٹکٹوں کی تقسیم کانگریس صدر کا اختیار : امریندر

چندی گڑھ 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے آج واضح کیا کہ انتخابات میں مقابلہ کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا ہی اختیار تمیزی ہے ۔ انہوں نے میڈیا کی ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پردیش کانگریس کا بھی کوئی رول رہے گا اور ان کی اسکریننگ اور امیدواروں کے انتخاب میں اس سے کوئی مشورہ لیا جائیگا ۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ جو متعلقہ کمیٹی ہے اس کا امیدواروں کے انتخاب میں کوئی رول نہیں ہے بلکہ یہ کمیٹی صرف انتخابات میں مقابلہ کی حکمت عملی تیار کرنے تک محدود رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے رول کا سوال ہے اس کی ذمہ داریوں میں پارٹی کا انتظامیہ ‘ مینجمنٹ ‘ پارٹی حکمت عملی اور پروگراموں پر عمل آوری اور حکمت عملی کو قطعیت دینا شامل ہے ۔ اور جہاں تک ٹکٹوں کی تقسیم کا مسئلہ ہے یہ صرف کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا اختیار رمیزی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کی جانب سے خواہش مندوں کو درخواست فارم جاری کئے جانے کے تعلق سے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پارٹی نے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کی ہیں اور یہ عمل طویل عرصہ سے کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں اس بار کچھ معمولی تبدیلی ہوئی ہیں جو وقت وقت سے بدلتے ہوئے حالات کے اعتبار سے معمول کی بات ہے ۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT