Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹکٹ طلب کرنے پر خاتون کنڈکٹر کی ہوم گارڈس نے دھلائی کردی

ٹکٹ طلب کرنے پر خاتون کنڈکٹر کی ہوم گارڈس نے دھلائی کردی

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر میں پولیس کو عوام دوست بنانے اور پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے جہاں ایک طرف اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں دوسری طرف خود محکمہ پولیس اور محکمہ پولیس سے وابستہ افراد ہی حکومت اور پولیس کے اس مشن کو کاری ضرب لگانے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ایک ایسا ہی واقعہ آج قلب شہر سلطان بازار کے علاقہ میں پیش آیا جہ

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر میں پولیس کو عوام دوست بنانے اور پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے جہاں ایک طرف اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں دوسری طرف خود محکمہ پولیس اور محکمہ پولیس سے وابستہ افراد ہی حکومت اور پولیس کے اس مشن کو کاری ضرب لگانے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ایک ایسا ہی واقعہ آج قلب شہر سلطان بازار کے علاقہ میں پیش آیا جہاں خاتون کنڈکٹر کی جانب سے بس میں سفر کا ٹکٹ طلب کرنا اس کی مشکلات کا سبب بن گیا جہاں تین خاتون ہوم گارڈز نے اس خاتون کنڈکٹر کی دھلائی کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑی چاؤڑی کے علاقہ میں بس کنڈکٹر روانی اماں نے تین ہوم گارڈز جو بس میں سوار تھیں ان سے ٹکٹ پوچھا انہوں نے پاس کہا جس کے بعد اس خاتون نے پاس طلب کیا دوبارہ ان تینوں میں سے ایک انوسیا نے پاس کہا جس کے بعد اس خاتون کنڈکٹر نے پاس دکھانے کی خواہش کی جس پر یہ تینوں برہم ہوگئیں اور یہ کہتے ہوئے کہ ہم پولیس سے وابستہ ہیں اور تو ہم سے ٹکٹ اور پاس دیکھانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے خاتون کنڈکٹر کو تھپڑ رسید کیا اور تینوں اس پر ٹوٹ پڑیں اس دوران کوئی اس خاتون کنڈکٹر کو بچانے نہیں آیا ۔ بعد ازاں روانی اماں نے سلطان بازار پولیس میں شکایت درج کردی ۔ سب انسپکٹر مسٹر رام ریڈی نے بتایا کہ روانی اماں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تاہم سب انسپکٹر نے کہا کہ صرف دو ہوم گارڈز نے حملہ کیا جبکہ تین ساتھ تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بنڈلہ گوڑہ ڈپو کی بس روٹ نمبر 1M/D جو سکندرآباد سے بنڈلہ گوڑہ چلائی جاتی ہے ۔ اس بس میں تینوں خاتون ہوم گارڈ سوار تھیں جو ہیڈ کواٹر میں زیر خدمات ہیں ۔ پولیس سلطان بازار نے خاتون کنڈکٹر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT