Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر ملزم کی برات

ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر ملزم کی برات

تھانے ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک مقامی عدالت نے گھٹکہ اور دیگر ممنوعہ اشیائے رکھنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو ناکافی ثبوت کی بناء بری کردیا ۔ ضلع جج این این شری منگلے نے 37 سالہ سریندرامپال چوراسیہ ساکن علاقہ بھیندر کو منسوبہ الزامات سے بری کردیا کیوں کہ استغاثہ اس کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگیا تھا ۔ جب کہ سرکاری وکیل نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ پولیس اور ایف ڈی اے عہدیداروں سے ، 8 دسمبر 2013 کو چوراسیہ کے مکان پر دھاوے میں 1,70,860 روپئے مالیتی ممنوعہ اشیاء گھٹکہ ، پان مسالہ اور خوشبودار چھالیہ ضبط کرلیا تھا اور ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا تاہم مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت کے علم میں یہ اطلاع آئی کہ پولیس اور ایف ڈی اے عہدیداروں نے غیر مجاز طریقہ سے ضبط شدہ اشیاء کو تلف کردیا ۔ جج نے استغاثہ کی جانب سے ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر ملزم کو باعزت بری کردیا ۔
سینئر نیوی آفیسر کے خلاف تحقیقات
نئی دہلی۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر نیوی آفیسر کو ماتحت خاتون عہدیدار کی جانب سے بدسلوکی کا الزام عائد کئے جانے کے بعد رخصت پر روانہ کردیا گیا اور ان کے خلاف بورڈ آف انکوائری حکم دے دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جاریہ ماہ پیش آیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد قصور وار آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT