Thursday , December 14 2017
Home / تفریح / ٹھگس آف ہندوستان جون میں فلور پر جائے گی

ٹھگس آف ہندوستان جون میں فلور پر جائے گی

میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ ٹھگس آف ہندوستان میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا انکا خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ دنگل کی کامیابی سے مسرور سوپر اسٹار سے جب راکیش شرما کی بائیو پک سلیوٹ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا فی الحال ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کررہا ہوں۔ ہمیں ابھی فلم کے لئے صحیح لک فائنل کرنا ہے۔ میں کئی لکس کے ساتھ تجربے کررہا ہوں اور حال کا لک ان میں سے ایک ہے۔ فلم جون میں فلور پر جائے گی۔ وجئے کرشنا آچاریہ کی جانب سے ڈائرکٹ ٹھگس آف ہندوستان اگلے سال دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ یش راج فلمس کے علاوہ عامر خان اور بھی اسکرپٹس دیکھ رہے ہیں۔

 

دنگل کے بعد فاطمہ ثناء شیخ
ٹھگس آف ہندوستان میں
فلم ’’دنگل‘‘ سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں نظر آئیں گی۔ فلم کے ڈائرکٹر وجئے کرشنا آچاریہ نے کہا فلم میں لڑکی کا کردار بہت اہم ہے۔ اس لئے ہمیں اس کے لئے ایسی اداکارہ کی ضرورت تھی جو اس کے ساتھ پورا انصاف کرسکے۔ کئی آڈیشنس کے بعد ہمیں لگاکہ فاطمہ ایک شاندار اداکارہ ہے۔ ہمیں اپنی فلم کے لئے بالکل ویسی ہی اداکارہ مل گئی جسے لے کر ہم بے حد خوش ہے۔ فلم کا پروڈکشن یش راج فلمس کے بینر پر ہوگا۔ فلم 1839 ء کی ناول ’’کنفکشنس آف اے ٹھگس‘‘ پر مبنی ہے۔ اسے 2018 ء میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT