Sunday , November 19 2017
Home / تفریح / ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں شردھا کپور بنیں عامر خان کی ہیروئین

’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں شردھا کپور بنیں عامر خان کی ہیروئین

بالی ووڈ میں خبر گرم تھی کہ ڈائرکٹر وجئے کرشنا آچاریہ اپنی فلم ٹھگس آف ہندوستان میں عامر خان کے مقابل کوئی نئی ہیروئین کی تلاش میں ہیں ۔ بعد میں یہ اطلاع بھی آئی کہ عامر خان نے عالیہ بھٹ کی سفارش کی ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر عالیہ کو اپنی ہیروئین بنانا چاہتے تھے جبکہ آدتیہ چوپڑہ نے اپنی بے فکرے ہیروئین وانی کپور کو کاسٹ کرنے پر زور دیا تھا، لیکن ان سب خبروں سے ہٹکر یش راج کی اس فلم میں اب شردھا کپور کو عامر خان کی کو اسٹار کے طور پر سائن کرلیا گیا ہے اور اس کے لئے شردھا نے اپنا لک ٹسٹ بھی دے دیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو عالیہ کے لئے بضد عامر خان نے بھی شردھا کی حامی بھرلی ہے۔ دیوالی 2018ء کے لئے بنائی جارہی فلم ٹھگس آف ہندوستان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ Pirates of the caribean اور Match stick men کا حربہ ہے جسے نئے ڈھنگ سے پیش کیا جائے گا۔ اس فلم میں امیتابھ بچن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT