ٹھیلہ بنڈی رانوں اور چھوٹے تاجرین کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ

وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی سے میر عنایت علی باقری کی نمائندگی

وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی سے میر عنایت علی باقری کی نمائندگی
حیدرآباد۔15ڈسمبر(سیاست نیوز) نیشنل ہاکرس فیڈریشن کے ریاستی صدر واسٹیٹ جنرل سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی میر عنایت علی باقری نے وزیر داخلہ تلنگانہ ریاست مسٹر این نرسمہا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے ٹریفک ونظم وضبط عملے کی جانب سے ٹھیلہ بنڈی پرکاروبار کرنے والے ہاکرس کو ہراساں وپریشان کرنے سے متعلق نمائندگی کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے ہاکرس کو ہراساں وپریشان کئے جانے کا تذکرہ کیا۔انہوں نے اپنی نمائندگی کی دوران اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہاکرس کی بحالی کے لئے مرکز کی جانب سے جار ی کردہ فنڈز کا متحدہ ریاست آندھرا پردیش میںمسلسل استحصال کیاگیا اور رکہاکہ جی این این یو آر ایم کے تحت مرکزی حکومت نے اسٹریٹ وینڈرس کے لئے مارکٹ قائم کرنے کی ریاستی حکومت کو واضح ہدایت دی تھی باوجو د اسکے ریاست تلنگانہ میں مرکزی حکومت کو اب تک نذر انداز کیا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نئی ریاست کی تشکیل کے بعد حکومت کے فلاحی اقدامات اور اعلانات نے ریاست کے ہاکرس طبقے کے اندر نئی امید یں پیدا کی ہیں۔ این ایچ ایف کی نمائندگی پر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بھی مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت تمام غریب اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کی پابند ہے۔ انہو ںنے ہاکرس کو ہراساں وپریشان کئے جانے کی شکایت کا جائزہ لینے کا بھی وعدہ کیا اور کہاکہ اس ضمن میں محکمہ بلدیہ سے بھی مشاورت کی جائے گی تاکہ ارگنائز ہاکرس تنظیموں کی شکایتو ں کا سدباب کیاجاسکے۔انہوںنے محکمہ بلدیہ کی جانب سے ہاکرس کمیٹیوں کے اعلان کے بعد ہاکرس کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس فیصلے لینے کا بھی وعدہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT