Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹیسٹ ٹیم کو دوبارہ نمبر ون بنانا اگلا ہدف :آرتھر

ٹیسٹ ٹیم کو دوبارہ نمبر ون بنانا اگلا ہدف :آرتھر

لاہور۔19نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون اور ون ڈے میں بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ٹیسٹ ٹیم کو دوبارہ نمبر ون بنانا اگلا ہدف ہے ۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر سہیل خان بھرپور محنت کے باوجود فیوچر پلان کا حصہ نہیں ہیں ۔ فواد عالم کی فٹنس اور دفاعی تیکنیک عمدہ اسٹروک پلے میں درکار ہے ۔ ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ نمبر ون بن گیا۔ ون ڈے میں بھی بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ ان کا اگلا ہدف ٹیم کو ٹیسٹ میں دوبارہ نمبر ون بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 34 سالہ سہیل خان فاسٹ بولر بھرپور محنت کے باوجود فیوچر پروگرام کا حصہ نہیں۔ کیونکہ 23,24 سالہ کئی نوجوان پیسر کی موجودگی میں کسی بھی فارمیٹ میں سہیل خان کی جگہ نہیں بنتی۔ سہیل بہت عمدہ بولر ہے ۔ اگر دس سال قبل اس کی گرومنگ پر توجہ دی جاتی تو وہ ٹیم کا اثاثہ بن سکتے تھے ۔کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر سہیل خان سے کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ اس کی محنت اور صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ تاہم بہترین کارکردگی کے حامل نوجوانوں کی موجودگی میں سہیل خان کی واپسی کا چانس نہیں ہے ۔ یہ ایک کڑوا سچ ہے ۔ 32 سالہ فواد عالم کی فٹنس اور دفاعی تیکنیک کے مکی آرتھر معترف ہیں۔کوچ نے فواد عالم کو اسٹروک پلے میں بہتری کے لئے مشورے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم بیک کے لئے لیفٹ ہینڈر کو اسٹروکس میں بہتری لانا ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT