ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کرنے کے نئے طریقے پر عمل کا فیصلہ

دبئی ۔ 15 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کیے جانے کے مختلف طریقے کافی عرصے سے زیر غور ہیں،ان کو اب نئے فیوچر ٹور پروگرام میں عملی جامہ پہنایا جارہا ہے، 2019 سے 2023 کے کیلنڈر میں شیڈول 81 میں سے 41 سیریز صرف 2میچز پر ہی مشتمل ہوں گی۔ جس سے شائقین کو اب اہم اور سنسنی خیز سیریز کے جلد ختم ہونے اور تیسرا میچ نہ ہونے کی وجہ سے سیریز کے ڈرا ہونے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ پانچ برس دورانیہ کے موجودہ ایف ٹی پی میں مجموعی طور پر 31 دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہیں، ان میں سے مئی 2019 تک 10 باقی رہ گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT