Monday , July 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹیلرنگ کوچنگ کے اسنادات کی تقسیم

ٹیلرنگ کوچنگ کے اسنادات کی تقسیم

کورٹلہ۔/15 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادارہ روز نامہ سیاست کے زیر اہتمام حیدرگوڑہ میں چلائے جارہے مفت ٹیلرینگ کوچنگ کے پہلے بیاچ میں ٹیلرینگ کوچنگ سلوائی کی تربیت حاصل کرنیوالی خواتین ولڑکیوں میں ادارہ روز نامہ سیاست کی جانب سے سرٹیفکیٹ کی تقسیم عمل میں آئے گی۔اِس موقع پر حیدر گوڑہ میں منعقد ہ جلسہ میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست کے ہاتھوں سرٹیفکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔نگر انکار ٹیلرینگ سنٹر کورٹلہ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی محلہ نظام پورہ جناب محمد عبدالمصور حیدرگوڑہ نے عوام سے اِس تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔جناب محمد عبدالمصور نگراں کار ٹیلرینگ سنٹر محلہ حیدرگوڑہ کورٹلہ نے کہا کہ محلہ حیدرگوڑہ میں چلائے جارہے ٹیلرینگ کوچنگ سلوائی کی تربیت پروگرام کی پہلی بیاچ کے کامیاب انعقاد کے بعد دوسری بیاچ کا آغاز ہوچکا ہے۔اُنھوں نے خواتین ولڑکیوں سے جو ٹیلرینگ کو چنگ سلوائی کی تربیت حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں انہیں اپنے دو عدد فوٹو زیراکس کاپی کے ساتھ سیل نمبر9849811437 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT