Saturday , October 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹیلر کا کیچ پکڑکر شائق لکھ پتی بن گیا

ٹیلر کا کیچ پکڑکر شائق لکھ پتی بن گیا

آکلینڈ۔16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران مقامی تماشائی نے کیچ پکڑ کر 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (24 لاکھ روپئے) جیت لئے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی20 میچ میں چھکوں کی بارش کردی اور حریف ٹیم کو 244 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں 18 چھکے لگائے۔اوپنر مارٹن گپٹل نے اپنے ملک کی جانب سے ٹوئنٹی20 کی تیز ترین سنچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے 54 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے بھی شامل تھے ، میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ راس ٹیلر کے ایک چھکے نے ایک تماشائی کو پل جھپکتے میں لکھ پتی بنا دیا۔ کیوی تماشائی نے میچ کے دوران قواعد و ضوابط کے مطابق راس ٹیلر کے چھکے کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر انعام کے حقدار پائے، جو ہندوستانی روپیوں میں تقریباً 24 لاکھ روپے کی رقم ہے۔

TOPPOPULARRECENT