Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹیلر کی ریکارڈ سنچری ،ونڈیز کو ایک اور شکست کا خطرہ

ٹیلر کی ریکارڈ سنچری ،ونڈیز کو ایک اور شکست کا خطرہ

ہیملٹن۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹرینٹ بولٹ73 رنز کے عوض چار وکٹوںکی بہترین بولنگ کے بعد راس ٹیلر ناٹ آوٹ 107 کی ریکارڈ سنچری سے نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ پر اپنا شکنجہ مضبوط کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سامنے تیسرے دن جیت کیلئے444 رنوں کا بڑا ہدف دیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک30 رنوں پر ہی اپنے دو وکٹ کھودیئے ہیں۔ اس کے بیٹسمین کارلوس بریتھ ویٹ(13) اور شائی ہوپ1رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں اور اسے جیت کے لئے 414 رنوں کی ضرورت ہے جبکہ اس کے آٹھ وکٹ باقی ہیں۔کیرون پاویل(0) کو بولٹ نے شمرون ہیتھمائیر (15) کو ٹم ساؤتھی نے آوٹ کیا ہے ۔میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں77.4 اووروں میں آٹھ وکٹ پر291 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی جس سے اسے 443 رنوں کی زبردست برتری حاصل ہوئی۔ ٹیلر نے198 گیندوں میں 11 چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ107 رن بنائے اور کیوی ٹیم کو مضبوط مقام میں پہنچایا۔ٹیلر نے اسی کے ساتھ کین ولیمسن اور مارٹن کرو کی17 ٹسٹ سنچریوں کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی۔ ان کے علاوہ کپتان کین ولیمسن (54) کی نصف سنچری بھی اہم رہی۔ وڈیذ کیلئے میگوئیل کمنس نے تین اور شینن گیبریئل نے دو وکٹ حاصل کئے ۔اس سے قبل میچ میں صبح نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ کو 66.5 اووروں میں 221 رن پر آل آوٹ کردیا تھا۔ مہمان ٹیم نے اننگز کا آغاز کل کے آٹھ وکٹ پر215 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور باقی کے دو وکٹ میگوئیل کمنس(15) اورشینن گیبریئل(صفر)کوکھودیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے73 رنز پر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔ ٹم ساؤتھی، کولن ڈی گرینڈھومے اور نیل ویگنر کو فی کس دو وکٹ ملے ۔آج کے دن ٹیلر کی سنچری نمایاں رہی کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے لئے سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے انجہانی سابق کپتان مارٹن کرو اور موجودہ کپتان کین ولیمسن کی 17 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا اور اپنی سنچری کی تکمیل پر مارٹن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT