Tuesday , December 18 2018

ٹیلنٹ اسپرنٹ کے ’ ڈیٹا سائنس فار منیجرس ‘ پروگرام کا اعلان

ایک لاکھ پروفیشنلس کو ٹکنالوجیز میں ماہر بنانے پر توجہ Praxis بزنس اسکول کے ساتھ اشتراک
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دو ملین پروفیشنلس کو فیوچر ٹکنالوجیز سے امپاور کرنے کے ہندوستان کے مشن کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیلنٹ اسپرنٹ نے ٹکنالوجیز بشمول ڈیٹا سائنس ، بلاک چین ، فن ٹیک ، آرٹیفیشیل ، انٹلی جینس اور مشین لرننگ میں ایک لاکھ پروفیشنلس کو ماہر بنانے کے لیے ایک پلان بنایا ہے ۔ چنانچہ اس کمپنی نے اس سلسلہ میں Praxis بزنس اسکول کے اشتراک سے ’ ڈیٹا سائنس فار منیجرس ‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنتنوپال ، ایم ڈی اینڈ سی ای او ، ٹیلنٹ اسپرنٹ نے کہا کہ ہم آئندہ پانچ سال میں ایک لاکھ ورکنگ پروفیشنلس کو ڈسرپٹیو ٹکنالوجیز میں ماہر بنانا اور ان میں مہارت پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم بسٹ ان کلاس پارٹنرس کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے پروگرامس کا آغاز کررہے ہیں ۔ ہمارا نیا پروگرام ’ ڈیٹا سائنس فار منیجرس ‘ praxis کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جو کہ ایک ڈیٹا سائنس اور انا لائسیس مہارت کے لیے مشہور و معروف بزنس اسکول ہے ۔ ہمارا فن ٹیک اینڈ بلاک چین پروگرام گلوبل انڈسٹری لیڈرس ریپل ، پے پال ، پے ٹی ایم ، پے منٹس بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، انڈین ریجنل نیٹ ورک کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے Praxis بزنس اسکول فاونڈیشن کے ڈائرکٹر چرن پریت سنگھ نے کہا کہ تمام منیجرس کے لیے ڈیٹا فلونیٹ ہونا بہت ضروری ہے ۔ ڈیٹا سائنس فار منیجرس کو منیجرس اور بزنس لیڈرس کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور praxis کا مشن بھی منیجرس کو امپاور کرنا ہے ۔ ڈپٹی سائنس فار منیجرس پروگرام ، پراکٹیسنگ منیجرس اور بزنس لیڈرس کے لیے نہایت موزوں پروگرام ہے ۔ جس کا آغاز مارچ 2018 میں ہوگا اور ابتداء میں یہ حیدرآباد میں ہوگا ۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لیے talentsprint.com/dsfm دیکھیں۔۔

TOPPOPULARRECENT