Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیلیفون ٹیپنگ ‘ ٹا ٹا اور ووڈا فون کو کال ڈاٹا جمع کرنے عدالت کی ہدایت

ٹیلیفون ٹیپنگ ‘ ٹا ٹا اور ووڈا فون کو کال ڈاٹا جمع کرنے عدالت کی ہدایت

حیدرآباد 7 اگسٹ ( آئی این این ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج ٹا ٹا ٹیلی سروسیس اور ووڈا فون کو ہدایت دی کہ وہ فون ٹیپنگ معاملہ میں فون کال ڈاٹا ایک سربمہر لفافے میں وجئے واڑہ چیف میٹرو پولیٹن عدالت میں پیش کرے ۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ جن سرویس پرووائڈرس کیلئے پہلے ہی احکام جاری کئے گئے ہیں وہ بھی ٹاٹا ٹیلی سروسیس اور ووڈا فون پر لاگو ہونگے ۔ ہائیکورٹ نے وجئے واڑہ عدالت کو ہدایت دی کہ سربمہر لفافے ہائیکورٹ رجسٹرار کو روانہ کرے ۔ اس کیس میں آئندہ سماعت چار ہفتوں کے بعد مقرر کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT