Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹیلی فون ٹیاپنگ ‘ کے سی آر کے خلاف مقدمہ درج

ٹیلی فون ٹیاپنگ ‘ کے سی آر کے خلاف مقدمہ درج

آندھرا میں زبردست کشیدگی ‘ چیف منسٹر تلنگانہ پتلے نذرآتش اورپولیس میں شکایات

آندھرا میں زبردست کشیدگی ‘ چیف منسٹر تلنگانہ پتلے نذرآتش اورپولیس میں شکایات
وشاکھاپٹنم۔8جون ( پی ٹی آئی/سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام نے آج ایک نیا موڑ اختیار کرلیا جب پولیس نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف آندھراپردیش میں ان کے ہم منصب چندرا بابو نائیڈو کے ٹیلی فون کی مبینہ غیرقانونی ٹیاپنگ کے ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ وشاکھاپٹنم کے IIIٹاؤن پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بی تروملا راؤ کے مطابق وشاکھاپٹنم کے ایک وکیل این وی وی پرساد نے نائیڈو کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کے ساتھ کے سی آر کے خلاف ایک شکایت درج کروائی ہے ۔ کے سی آر پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے چندرا بابو کے ٹیلی فون لائسنس کی ٹیاپنگ کرتے ہوئے ان کا امیج متاثر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ نائب سرکاری استغاثہ نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت دانستہ طور پر تلگودیشم ارکان پر خفیہ نظر رکھی ہوئی ہے ۔سیاست نیوز کے بموجب نوٹ برائے ووٹ اسکام میں چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کو شامل کرنے تلنگانہ حکومت کی کوششوں نے دونوں ریاستوں میں کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ اس اسکام میں اینٹی کرپشن بیورو نے تلگو دیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی کو گرفتار کیا تھا۔ کل رات ایک آڈیو ٹیپ جاری کیا گیا جس میں چندرا بابو نائیڈو کو ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی سے بات کرتے ہوئے سنایا گیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ آواز چندرا بابو نائیڈو کی ہی ہے جبکہ آندھراپردیش حکومت اسے قبول کرنے تیار نہیں۔ اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے اس مسئلہ پر چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس کی اجرائی کی تیاریوں کی اطلاع ملتے ہی سیما آندھرا کے علاقوں میں تلگو دیشم قائدین اور کارکنوں نے تلنگانہ حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کردیا۔ آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں چندر شیکھر راؤ کے علامتی پتلے نذر آتش کئے گئے اور کئی پولیس اسٹیشنوں میں کے سی آر کے خلاف شکایت کی گئی۔ تلگو دیشم قائدین کا الزام ہے کہ فرضی ٹیپ کے ذریعہ تلنگانہ حکومت چندرا بابو نائیڈو کے امیج کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیما آندھرا کے کئی علاقوں میں آج تلنگانہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ تلگو دیشم نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر اور وزیر داخلہ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح اسکام میں چندرا بابو نائیڈو کو ملوث کردیا جائے ۔ اسی دوران آندھراپردیش بار اسوسی ایشن کی جانب سے کے سی آر کے خلاف ضلع مغربی گوداوری میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ بار اسوسی ایشن کے صدر انجنے گوڑ نے اس سلسلہ میں پالاکول پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ آئی پی سی کی دفعات 420 ، 120 ، 470 ، 472 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ وشاکھاپٹنم کے تھری ٹاون پولیس اسٹیشن میں چندر شیکھر راؤ کے خلاف شکایت کی گئی اور آئی پی سی کی دفعات 464 ، 469 ، 166 ، 471 ، 167 اور 120B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ کرشنا ضلع کے ابراہیم پٹنم ، گنٹور ضلع کے باپٹلہ اور وشاکھاپٹنم میں 3 مقامات پر چندر شیکھر راؤ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT