Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیموں کی حمایت‘ وہاب اور اہلیہ میں لفظی جنگ

ٹیموں کی حمایت‘ وہاب اور اہلیہ میں لفظی جنگ

دبئی ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور اب میدان میں کھلاڑیوں کے درمیان مسابقت کے بعد شائقین کے درمیان بھی لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔انہی میں سے ایک وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ زینب ریاض ہیں بھی جن کے درمیان دو مختلف ٹیموں کی حمایت اور لفظی جنگ کامی مقبولیت حاصل کرلی ہے‘ جہاں فاسٹ بولر وہاب اپنی ٹیم پشاور زلمی کی حمایت کر رہے ہیں تو ان کی اہلیہ لاہور قلندرز کی حامی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کی کامیابی پر زینب وہاب نے ٹوئٹ کیا کہ لاہور کو جیت مبارک ہو۔ اب پی ایس ایل سب کے لئے کھلا ہے۔ کوئی بھی فائنل میں جانے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔جس پر پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے فوری طور پر میدان میں کودتے ہوئے جواب دیا کہ سب ٹیموں کو چھوڑیں، صرف پشاور زلمی کی فکر کریں۔ آپ کو کسی بھی حال میں پشاور کی ہی حمایت کرنا ہوگا ورنہ لاہور صرف تین گھنٹے دور ہے۔جس پر زینب وہاب نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور کی ہی حمایت کر رہی ہیں لیکن آخر میں جیت تو پاکستان کی ہی ہونی ہے۔ آپ آخری دو میچز میں فتح یقینی بنائیں ورنہ آپ کو مجھ سے پہلے ہی لاہور جانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان سوپر لیگ میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال نظر آ رہی ہے جہاں تمام پانچوں ٹیموں کے پاس پلے آف تک رسائی کا موقع موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT