Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیم انڈیا کا ساتھ یادگار رہا : شاستری

ٹیم انڈیا کا ساتھ یادگار رہا : شاستری

نئی دہلی ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روی شاستری کا ماننا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اُن کی 18 ماہ کی میعاد اُن کی زندگی کا ’’نہایت مزہ دار اور یادگار مرحلہ‘‘ ثابت ہوا ہے لیکن وہ ایسا کچھ تبصرہ کرنا نہیں چاہتے کہ آیا وہ کنٹراکٹ کی تجدید چاہیں گے یا نہیں؟ شاستری نے ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ بلاشبہ یہ 18 ماہ اُن کی زندگی میں ہمیشہ خاص رہیں گے۔ چیف کوچ کے عہدہ کی بابت پوچھنے پر انھوں نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا: ’’میں بس آئی پی ایل فائنل کے اکریڈٹیشن کیلئے درخواست دوں گا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT