Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹیم انڈیا کا ونڈے میں ناقص مظاہرہ، 7وکٹس سے شکست

ٹیم انڈیا کا ونڈے میں ناقص مظاہرہ، 7وکٹس سے شکست

بارہویں شکست کے بعد سری لنکا نے کامیابی حاصل کی، اوپل تھرنگا کی عمدہ بیاٹنگ، سری لنکا کو 1-0 سے سبقت

دھرم شالہ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دھرم شالہ ونڈے میں سری لنکا نے مسلسل 12 مقابلوں میں شکست کھانے کے بعد ٹیم انڈیا کو 7 وکٹس سے ہراکر کامیابی حاصل کرلی۔ 3 ونڈے میچوں کی سیریز میں سری لنکا نے 1-0 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ سری لنکا نے قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جسے اُن کے بولروں نے صحیح ثابت کر دکھایا اور ٹیم انڈیا کو محض 112 رنز ڈھیر کردیا۔ اس کے جواب میں سری لنکا نے تین وکٹ کھوکر اپنے ہدف کو 20.4 اوورس میں حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اوپنر اوپل تھرنگا نے بنائے۔ تھرنگا نے 46 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ انڈیا کی جانب سے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی واحد بیٹسمین تھے جو مزاحمت کا مظاہرہ کر سکے اور 65 رنز بنا کر آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بنے۔یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیا کی ون ڈے ٹیم کے ابتدائی پانچ بیٹسمین صرف 16 کے مجموعی سکور پر ہی پویلین جا چکے تھے۔سری لنکا کی جانب سے سرانگا لکمل نے عمدہ بولنگ کی اور چار وکٹیں حاصل کیں۔اتوار کی صبح جب میچ شروع ہوا تو سری لنکا کے کپتان تھسارا پریرا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ وہ خود بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن جب وہ بیٹنگ کرنے پچ پر آئے تو دوسرے ہی اوور میں اپنے ساتھی اوپنر شکھر دھون کو کھو بیٹھے جب سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ان کو آؤٹ کر دیا۔دو اوور بعد لکمل نے روہت شرما کو بھی آؤٹ کر دیا اس کے بعد تو یکے بعد دیگرے انڈیا کی وکٹیں گرنے لگیں اور 16 رنز پر پانچ اور 29 رنز پر ان کے سات کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔پے درپے نقصانات کے بعد دھونی نے کلدیپ یادیود کے ساتھ ٹیم کو سنبھالا اور سکور 70 تک لے گئے جب یادیو بھی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد دھونی نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور تیزی سے کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 100 رنز سے اوپر لے گئے۔سری لنکا کی جانب سے لکمل کے علاوہ فرنانڈو نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے اور استعمال ہونے والے چھ کے چھ بولروں نے کم از کم ایک وکٹ حاصل کی۔اس سیریز کا دوسرا میچ چہارشنبہ 13 دسمبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT