Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیم انڈیا کی کامیابی پر بالی ووڈ کی مبارکباد

ٹیم انڈیا کی کامیابی پر بالی ووڈ کی مبارکباد

ممبئی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ٹی20 میں پاکستان کے خلاف کامیابی پر بالی ووڈ نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور کئی ستاروں نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی ہے۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن، سوپر اسٹار شاہ رخ خان، انوپم کھیر، سشانت سنگھ راجپوت ، فرح خاں ، ایوشمان کھرانہ ، پریتی زنٹا، ابھیشیک بچن ، شروتی سیٹھ نے فیس بُک ، ٹوئٹر اور سوشیل میڈیا کے دوسرے ذرائع پر ٹیم انڈیا کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ شاہ رخ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ میچ دیکھنے کولکتہ نہیں جاسکے۔ وہ فی الحال دوبئی میں انتہائی مصروف ہیں۔ امیتابھ بچن کولکتہ میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT