Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹیم میں مثبت تبدیلی لانے کوشاں : رائنا

ٹیم میں مثبت تبدیلی لانے کوشاں : رائنا

لندن 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ مشکلات کا شکار ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کچھ مثبت انداز لانے میں انہوں نے اپنے طور پر اچھا رول ادا کیا ہے ونڈے اسپیشلسٹ سریش رائنا نے کہا کہ ان کی ٹیم کو ٹسٹ سیریز میں شکست کے اثر سے باہر نکلنے کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ پیر سے شروع ہونے والی ونڈے سیریز میں وہ کامیابی حاصل کرسکے ۔ رائنا ن

لندن 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ مشکلات کا شکار ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کچھ مثبت انداز لانے میں انہوں نے اپنے طور پر اچھا رول ادا کیا ہے ونڈے اسپیشلسٹ سریش رائنا نے کہا کہ ان کی ٹیم کو ٹسٹ سیریز میں شکست کے اثر سے باہر نکلنے کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ پیر سے شروع ہونے والی ونڈے سیریز میں وہ کامیابی حاصل کرسکے ۔ رائنا نے بتایا کہ ان کی ٹیم ایک مشکل مرحلہ سے گذر رہی ہے اور اب کھلاڑیوں کیلئے وقت ہے کہ وہ اس کو بہتر مظاہرہ سے سنبھالنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کی شکست انگلینڈ کے خلاف ہوئی ہے اس کو فراموش کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن آپ کو اپنا راستہ تلاش کرنا پڑتا ہے جب آپ بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں سے ٹیم میں کچھ تازگی کا احساس ہوگا اور ٹسٹ سیریز سے ٹیم میں موجود رہنے والے کھلاڑیوں کو کچھ مثبت پہلو مل سکتے ہیں۔ یہ کھلاڑی ٹیم کی غلطیوں کو سدھارنے کی پہلے سے ہی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستان کو ٹسٹ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 1 – 3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ آخری دو ٹسٹ میچس میں ٹیم انڈیا کو تین دن کے اندر اندر اننگز کے فرق سے شکست کا سامناک رنا پڑآ تھا ۔ رائنا نے کہا کہ وہ ہمیشہ کیمپ میں جوش و جدبہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہی ٹیم کو پرجوش رکھنا چاہتے ہیں۔ جب کبھی وکٹ گرتی ہے تو وہ اپنے بولر یا فیلڈر تک پہونچنے والے پہلے کھلاڑی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولرس کا حوصلہ بڑھانے کی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے ٹیم میں اچھا ماحول پیدا ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT