ٹیم کے حوصلے بلند‘ کوچ گیری کرسٹن

نئی دہلی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل سیزن 8 میں متواتر دو کامیابیوں کے بعد پُر اعتماد دہلی ڈیر ڈیولس کوچ گیری کرسٹن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹیم یہ سلسلہ اب جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف کل فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ ٹیم کے حق میں رہے گا۔ انہو ںنے کہا کہ ہم نے متواتر دو کامیابیاں حاصل

نئی دہلی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل سیزن 8 میں متواتر دو کامیابیوں کے بعد پُر اعتماد دہلی ڈیر ڈیولس کوچ گیری کرسٹن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹیم یہ سلسلہ اب جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف کل فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ ٹیم کے حق میں رہے گا۔ انہو ںنے کہا کہ ہم نے متواتر دو کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کا یہ احساس ہے کہ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میں یہ اہم رول ادا کرے گی اور اس سے ٹیم کو کامیابی کی عادت ہوگی۔ کرسٹن نے کہا کہ ابتداء میں ہمیں دو میچس میں شکست ہوئی لیکن اس کے بعد جین پال ڈومنی کی زیر قیادت ٹیم نے شاندار واپسی کی ہے ۔ کنگس الیون پنجاب کے خلاف 166 رنز کا کامیاب تعاقب کیا گیا اور اس کے علاوہ دہلی ڈیر ڈیولس نے سن رائزس حیدرآباد کو آخری ایک اوور میں 10 رنز بنانے سے روک دیا تھا۔ ٹیم نے دباو کے ماحول میں جس کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس پر کرسٹن کافی خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر مسرت ہورہی ہے کہ دباو کے حالات میں بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش کررہے ہیں ۔

ہمارے لئے تمام چار مقابلے اہم تھے جن میں ہم نے دو میں کامیابی حاصل کی۔ اب اُن کا یہ احساس ہے کہ ٹیم صحیح ٹریک پر آچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سابق جنوبی افریقن بیٹسمین کرسٹن نے کہا کہ آخری دو میچس دلچسپ رہے۔ نوجوان اوپنر مائنک اگروال اور شریاز ایئر نے اچھا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی یوراج سنگھ جنہیں دہلی ڈیر ڈیولس نے ریکارڈ 16 کروڑ میں حاصل کیا ‘ کنگس الیون پنجاب کے خلاف شاندار 54 رنز بنائے ۔ 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم نے یوراج کو میان آف دی سیریز ایوارڈ دیا گیا تھا اس وقت کرسٹن جنوبی افریقہ ٹیم کے کوچ تھے۔ انہو ںنے یوراج کی کوششوں کی سراہنا کی اور کہا کہ وہ ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں۔ لیگ اسپینر عمران طاہر نے چار میچس میں 9 وکٹس لئے اور امیت مشرا نے بھی اہم مواقع پر اچھا مظاہرہ کیا ۔ کرسٹن نے انہیں نہ صرف کلیدی کھلاڑی قرار دیا بلکہ ٹیم کے بولنگ شعبہ کی بھی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کافی متوازن ہے اور ابتدائی 6 کھلاڑیوں

TOPPOPULARRECENT