Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹینس میں میچ فکسنگ ‘تحقیقات کا اعلان

ٹینس میں میچ فکسنگ ‘تحقیقات کا اعلان

ومبلڈن ۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )دنیائے ٹینس کے سب سے معتبر گرانڈ سلام ومبلڈن اوپن پر فکسنگ کے بادل چھا گئے ہیں اور حال ہی میں ہوئے ٹورنمنٹ کے تین میچز پر میچ فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ٹینس کی ساکھ اور سالمیت برقرار رکھنے والے یونٹ نے تین میچز پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تحقیقات کرنے کی تصدیق کی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ اس یونٹ نے فرنچ اوپن کے ایک میچ پر بھی شکوک ظاہر کے ہیں۔ان میچز پر شکوک کا اظہار دراصل بیٹنگ کے غیرمعمولی انداز سے ہوا جو اپنے آپ میں برا ثبوت بن گئے جبکہ کھلاڑیوں کی یکدم زخمی ہونے نے بھی کئی سوالات کو جنم دیا۔ٹینس انٹیگریٹی یونٹ کے مطابق جن 53 میچوں پر الرٹ جاری کئے ان میں سے 40 نچلی سطح کے اے ٹی پی چیلنجر اور آئی ٹی ایف فیوچر سرکٹ کے میچز تھے۔اپریل تا جون کے دوران مجموعی طور پر 31 ہزار281 پروفیشنل میچز کھیلے گئے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران 81 میچز کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا جہاں گزشتہ سال 121 میچوں پر کے نتائج پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

آل راؤنڈر ٹام ویسٹلے انگلش اسکواڈ میں شامل
لندن ۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )نوجوان آل راؤنڈر ٹام ویسٹلے کو انگلش ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اورو ہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں اپنے کرئیر کے آغاز کے دوران زخمی گیری بیلنس کی جگہ تیسرے مقام پر کھیلیں گے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری چھ اننگز میں تین سنچریا ں اسکور کی ہیں۔ ڈیوڈ مالان بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

TOPPOPULARRECENT