Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹینس میں ہندوستان کو تین گولڈ میڈل

ٹینس میں ہندوستان کو تین گولڈ میڈل

گوہاٹی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈلس حاصل کئے ہیں۔ ہندوستان کو خاتون زمرہ کے سنگلز، مرد زمرہ کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل حاصل ہوئے ہیں۔ رام کمار رام ناتھ اور وجئے پرشانت کے بعد انکیتا رانا نے خاتون زمرہ کے سنگلز میں ہندوستان کو دوسرا میڈل دلوایا۔ بعدازاں ڈی وجئے شرن کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے انکیتا نے ایک اور میڈل حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT