Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کا مطالبہ

ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کا مطالبہ

محبوب نگر۔/24اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ ساجدہ سکندری نے ضلع کلکٹر محبوب نگر سے تحریری نمائندگی کی۔ پرجا وانی پروگرام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاریہ موسم گرما میں عوام پینے کے پانی کے قطرے کو ترس رہے ہیں۔ عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ تمام محلہ جات میں ٹینکرس کے ذریعہ مسلسل آبی سربراہی کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹینکرس کے حصول کیلئے ایک ٹول فری نمبر بھی مختص کیا جائے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ پانی کی سربراہی میں خلل واقع ہو تو خواتین احتجاج پر اتر آئیں گے۔ بیان پر دستخط کرنے والوں میں اظہر حسین کوآرڈینیٹر، سنگی ریڈی ، گنڈی بالراج و دیگر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT