Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / ٹینکر کی مسافر بس سے ٹکر 27 افراد ہلاک

ٹینکر کی مسافر بس سے ٹکر 27 افراد ہلاک

تہران ۔11جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ایران میں رات دیر گئے رونما ہوئے ایک بس حادثہ میں 27 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ڈامر لے جانے والا ایک ٹینکر سننداج نامی علاقہ میں ایک مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ سننداج ایران کے کردستان صوبہ کے شہر کا نام ہے جو تہران سے 400 کیلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ ٹکر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں گاڑیاں (ٹینکر اور بس) شعلہ پوش ہوگئے۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ ٹینکر کے بریکس فیل ہونے سے وہ مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ 9 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس سانحہ پر صوبہ کردستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT