Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹینک بنڈ پر 20 اکٹوبر کو بتکماں تہوار ،حکومت کے انتظامات

ٹینک بنڈ پر 20 اکٹوبر کو بتکماں تہوار ،حکومت کے انتظامات

لال بہادر اسٹیڈیم سے تقاریب کا آغاز، وزیرآبکاری ٹی پدما راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) وزیرآبکاری و نشہ بندی تلنگانہ مسٹر ٹی پدما راؤ نے کہا کہ جاریہ ماہ 20 اکٹوبر کو ٹینک بنڈ پر منائی جانے والی ’’بتکماں‘‘ تقاریب کو قومی سطح پر شناخت بنانے کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے مؤثر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ وہ آج کمشنر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد مسٹر سومیش کمار کے ہمراہ ٹینک بنڈ پر واقع بتکماں گھاٹ پر بتکماں تہوار کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ لینے کے بعد مخاطب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بتکماں تقاریب کے کامیاب انعقاد کیلئے جنگی پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بتکماں تقریب کے موقع پر لال بہادر اسٹیڈیم تا ٹینک بنڈ اہتمام کی جانے والی بتکماں تقریب میں شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے بڑے پیمانے پر خواتین کی کثیر تعداد بتکماں کے ساتھ شرکت کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بتکماں کے موقع پر خواتین کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکلات سے محفوظ رکھنے کیلئے جی ایچ ایم سی، محکمہ پولیس، میٹرو واٹر ورکس، برقی کے علاوہ دیگر محکمہ جات کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ٹینک بنڈ بتکماں گھاٹ پر بتکماں کے وسرجن کیلئے بھی مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے بھی مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT