Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹیٹ امتحان ملتوی ؟۔ وزیر کی منظوری کا انتظار

ٹیٹ امتحان ملتوی ؟۔ وزیر کی منظوری کا انتظار

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) ریاست بھر میں اساتذہ کے تقررات کیلئے امیدواروں کی اہلیت سے متعلق ’ٹیٹ‘ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ 9 فبروری کو ’ٹیٹ‘ منعقد ہونے والا تھا لیکن چند ناگزیر وجوہات کے باعث حکومت نے اس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) ریاست بھر میں اساتذہ کے تقررات کیلئے امیدواروں کی اہلیت سے متعلق ’ٹیٹ‘ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ 9 فبروری کو ’ٹیٹ‘ منعقد ہونے والا تھا لیکن چند ناگزیر وجوہات کے باعث حکومت نے اس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن وزیر تعلیم کی منظوری حاصل کرنے باقاعدہ سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔ وزیر تعلیم دہلی کے دورہ پر ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ سیما آندھرا اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس نے ٹیٹ منعقد کرنے انتظامات کے معاملہ میں اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیٹ کنوینر کو مکتوبات روانہ کئے اور بتایا گیا ہے

چونکہ سیما آندھرا میں تمام سرکاری ملازمین متحدہ آندھرا مطالبہ پر احتجاج کا دوبارہ آغاز کرچکے ہیں اور کوئی ملازم تعاون کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور نہ ہی ٹیٹ کی ڈیوٹی انجام دینے تیار ہیں ۔ اس کی وجہ سے اضلاع میں (بالخصوص سیما آندھرا اضلاع میں) ٹیٹ کا انعقاد ناممکن ہوچکا ہے جس کے پیش نظر سیما آندھرا علاقہ جات کے ڈی ای اوز نے ٹیٹ منعقد کرنے سے اپنی معذرت خواہی و بے بسی کا اظہار کردیا ہے۔ لہذا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ عہدیداران محکمہ تعلیم نے 9 فبروری کو منعقد ہونے والے ’’اے پی ٹیٹ‘‘ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT