Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیٹ کا پرامن انعقاد

ٹیٹ کا پرامن انعقاد

حیدرآباد ۔ /22 مئی (سیاست نیوز) نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ اساتذہ تقررات کیلئے ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ٹیٹ 2016 ء کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ کنوینر مسٹر جگناتھ ریڈی نے بتایا کہ بعض مقامات پر معمولی نوعیت کے مسائل درپیش ہوئے تاہم مجموعی طور پر امتحانات پرامن رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیٹ پیپر I میں 87.10 امیدواروں نے شرکت کی ۔ اسی طرح پیپر II میں 91.83 فیصد امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ۔ مسٹر جگناتھ ریڈی نے کہا کہ /23 مئی کو Key جاری کی جائے گی اور /5 جون تک نتائج کا امکان ہے ۔ اس سے پہلے یکم / مئی کو خانگی تعلیمی اداروں کے عدم تعاون کی وجہ سے ٹیٹ ملتوی کردیا گیا تھا اور اس بار سرکاری تعلیمی اداروں میں ہی یہ امتحان منعقد کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT