Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیٹ کیلئے آج اعلامیہ کی اجرائی متوقع، تواریخ قرار

ٹیٹ کیلئے آج اعلامیہ کی اجرائی متوقع، تواریخ قرار

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کیلئے حکومت تلنگانہ نے پھر سے ’’ٹیٹ ۔ TET‘‘ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاری شروع کی ہے اوراس تیاری کے ایک حصہ کے طور پر ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (TET) کیلئے توقع ہیکہ 13 مارچ کو اعلامیہ کی اجرائی اور کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ٹیٹ کا انعقاد عمل میں لانے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس طرح جاری کئے جانے والے اعلامیہ کی روشنی میں 16 تا 31 مارچ تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں اور 20 اپریل سے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ یکم ؍ مئی کو ’’ٹیٹ ۔ TET‘‘ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ گذشتہ کچھ دن قبل 9 اپریل کو ’’ٹیٹ‘‘ منعقد کرنے کیلئے حکومت تلنگانہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا لیکن ٹیٹ منعقد کرنے کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کے فیصلہ پر حکومت تلنگانہ کو ٹیٹ ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ تاہم حکومت تلنگانہ نے سمجھا جاتا ہیکہ مرکزی حکومت سے تبادلہ خیال کے بعد عاجلانہ طور پر ٹیٹ کا انعقاد عمل میں لانے دوبارہ اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کیلئے ٹیٹ کا انعقاد ضروری قرار دیئے جانے کے بعد ٹیٹ کا بار بار ملتوی کئے جانے کے باعث ٹیٹ امیدواروں میں کافی مایوسی پائی جارہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT