Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیٹ کے ہال ٹکٹ آج سے ڈاؤن لوڈنگ

ٹیٹ کے ہال ٹکٹ آج سے ڈاؤن لوڈنگ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے ٹیچرس اہلیتی امتحان ٹیٹ کے بار بار التواء سے طلبہ میں تشویش ہے ۔ ویب سائٹ پر الگ الگ تواریخ سے مزید اضطرابی کیفیت ہے اب 13 مئی سے اس کے ہال ٹکٹ tstet.cgg.gov.in کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔۔

فاریسٹری میں بی ایس سی چار سالہ کورس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے 2016 کے تعلیمی سال سے فاریسٹری میں بی ایس سی کا چار سالہ پروفیشنل کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پسماندہ طبقات کی بھلائی کے وزیر جوگو رمنا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے سکریٹریٹ میں فاریسٹ کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لیے سرکاری ویب سائٹ کے آغاز کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ملک میں پہلی ریاست ہے کہ جہاں ضلع میدک میں فاریسٹ کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں 50 سیٹس کے ساتھ فاریسٹ کورس شروع کیا گیا یہ کالج عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ ہے ۔ ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی بھی تعلیم ہوگی ۔ درخواستیں اور تفصیلات ویب سائٹ fcrits.in پر دستیاب ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT