Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / ٹیپو سلطان جینتی کے خلاف راج ناتھ سنگھ سے نمائندگی

ٹیپو سلطان جینتی کے خلاف راج ناتھ سنگھ سے نمائندگی

بنگلورو۔ 8نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کے خلاف بی جے پی نے بنگالورو میں احتجاج کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی و بی جے پی کے سینئر لیڈر یدی یورپا نے اعلان کیا کہ ریاستی بی جے پی کا ایک وفد کل مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے اس مسئلہ پر نمائندگی کرے گا ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کڈوگو ضلع میں اس تقریب کے سلسلہ میں تشدد کے کئی واقعات پیش آئے لیکن اس کے باوجود وزیر اعلی سدا رامیا یہ تقریب منانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں اس مسئلہ پر احتجاج کیا جارہا ہے ۔ بی جے پی کے 8 تا 10 کارکن ہلاک ہوگئے ہیں اور آج بیدر میں سنیل شیوراج ڈونگے نامی بی جے پی کارکن بھی ہلاک ہوا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی اور ریاستی وزیر داخلہ ٹیپو سلطان کی جینتی سرکاری طور پر منانے سے باز رہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تمام لوگ اس کے مخالف ہیں۔ دس نومبر کو کڈوگو عوام کی جانب سے جو بند منانے کی اپیل کی گئی ہے اس کی بی جے پی حمایت کرے گی ساتھ ہی اس دن کرناٹک بند منانے پر بھی غور کیا جائے گا ۔پارٹی لیڈروں سے تبادلہ خیال کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT