Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیپو سلطان میموریل کراٹے اوپن چمپئن شپ

ٹیپو سلطان میموریل کراٹے اوپن چمپئن شپ

بوڈوکان اسٹار کراٹے کلب کے زیراہتمام مقابلوں کا 12 ڈسمبر کو انعقاد
حیدرآباد ، 10 ڈسمبر (راست) جناب محمد صلاح الدین جاوید گرانڈ ماسٹر کی اطلاع کے بموجب بوڈوکان اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام ’’ٹیپو سلطان میموریل 17 ویں نیشنل کراٹے اوپن چمپئن شپ اینڈ مسقطی بلاک بیلٹ چیالنج کپ‘‘ یہاں 12 ڈسمبر 2015ء کو صبح 10 بجے تا رات 8 بجے بمقام شاہ منزل فنکشن ہال خلوت روڈ مقرر ہے۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری (ایم ایل اے) صدارت کریں گے۔ جناب علی بن ابراہیم مسقطی انچارج چارمینار اولڈ سٹی تلگودیشم افتتاح کریں گے۔ جناب خالد بن ابراہیم مسقطی ڈائریکٹر مسقطی ڈیری مِلک، جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب سلطان بن ابراہیم مسقطی ایم ڈی مسقطی ڈیری پراڈکٹس، شری ایس آر پریم راج ڈائریکٹر آف اسپورٹس جی ایچ ایم سی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ جناب محمد جلال اکبر ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی بہبود، شری سومن تلگو فلم اسٹار، ڈاکٹر سید انوار اللہ شاہ افتخاری، ڈاکٹر محمد عبدالرفیق اڈوائزر شاداں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹر م ق سلیم نائب صدر انجمن ترقی اردو گریٹر حیدرآباد، جناب محمد فاروق علی سینئر باکسنگ کوچ، شری وی ستیہ نارائنا (آئی پی ایس) ڈی سی پی، جناب ضیاء العابدین سینئر جوڈو کوچ، جناب سید سکندر معشوقی اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ راشٹرا سمیتی و دیگر اعزازی مہمانان رہیں گے۔ یہ چمپئن شپ 20 ایونٹس پر مشتمل رہے گی۔ اسپارنگ، کتاس، ٹیم کتاس، کک کنٹرولنگ اور ویپنس کے مقابلے ہوں گے، جن میں بیلٹ اور ویٹ کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ ان مقابلوں کیلئے ہندوستان بھر سے 450 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں۔ بلاک بیلٹ، براؤن بیلٹ، کلر بیلٹ، گرلز اسپارنگ، کیاش ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔ آل کلر بیلٹس گرانڈ چمپئن شپ کے مقابلے بھی ہوں گے اور کپ و کیاش ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ سرٹفکیٹس اور انعامات شام 7 بجے مہمانان کے ہاتھوں دیئے جائیں گے۔ چیف آرگنائزر گرانڈ ماسٹر جاوید سے 9849158186 یا 040-24464290 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT