ٹیپو سلطان کی انگوٹھی لندن میں نیلام

لندن، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں اٹھارہویں صدی میں سلطنت میسور کے معروف بادشاہ ٹیپو سلطان کی ایک انگوٹھی لندن میں نیلامی میں فروخت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سونے کی یہ قدیم انگوٹھی لندن کے نیلام گھر کرسٹیز میں فروخت ہوئی۔ اس انگوٹھی کی غیر معمولی بات یہ ہے کہ اس پر ہندوؤں کے دیوتا رام کا نام کندہ ہے۔ یہ نادر انگوٹھی 240,000 ڈالر

لندن، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں اٹھارہویں صدی میں سلطنت میسور کے معروف بادشاہ ٹیپو سلطان کی ایک انگوٹھی لندن میں نیلامی میں فروخت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سونے کی یہ قدیم انگوٹھی لندن کے نیلام گھر کرسٹیز میں فروخت ہوئی۔ اس انگوٹھی کی غیر معمولی بات یہ ہے کہ اس پر ہندوؤں کے دیوتا رام کا نام کندہ ہے۔ یہ نادر انگوٹھی 240,000 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ ٹیپو سلطان کا شمار ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف لڑنے والے شہنشاہوں میں ہوتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ انگوٹھی 1799ء میں کسی برطانوی فوجی کمانڈر نے ٹیپو سلطان کو لڑائی میں شکست دینے کے بعد اُن کے پاس سے لے لی تھی۔ 41.2 گرام وزن کی اس انگوٹھی کو ابتدائی اندازوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا گیا ہے۔ نیلامی میں کامیاب ہونے والے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیپو سلطان کو ایک ترقی پسند رہنما سمجھا جاتا تھا۔ انھوں نے اپنے والد حیدر علی سے اقتدار حاصل کرنے کے بعد میسور پر 17 سال حکومت کی۔

TOPPOPULARRECENT