Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب سے انکار کو عدالت میں چیالنج

ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب سے انکار کو عدالت میں چیالنج

چینائی ۔ /17 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اٹھارویں صدی کے میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب منانے کی اجازت سے انکار کو مدراس ہائیکورٹ میں چیالنج کیا گیا ہے ۔ ٹاملناڈو کے ضلع ویلور میں سماجی تنظیم تھمیلگا مکل جینکا کاچی /20 نومبر کو ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب منانے کا منصوبہ رکھتی تھی لیکن پولیس نے اجازت دینے سے انکار کیا ہے ۔ تنظیم نے مدراس ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے پولیس کے اس فیصلہ کو چیالنج کیا ۔ جسٹس ایم ایم سندریش نے متعلقہ پولیس کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی اور معاملے کی سماعت /20 نومبر تک ملتوی کردی ۔ درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے یہ کہتے ہوئے اجازت سے انکار کیا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوگا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹیپو سلطان مجاہد آزادی تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف لڑائی کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT