Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ٹیپو سلطان کے رکن خاندان کا ہیگڈے سے معذرت خواہی کا مطالبہ

ٹیپو سلطان کے رکن خاندان کا ہیگڈے سے معذرت خواہی کا مطالبہ

بنگلورو۔23 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ٹیپوسلطان خاندان کے ایک رکن نے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے سے غیرمشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا جنھوں نے اٹھارویں صدی کے میسور کے حکمراں کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے تھے ۔ بنگلور کے تاجر شہزادہ منصور علی ٹیپو نے کہا کہ وہ کرناٹک کے وزیرداخلہ رام لنگاریڈی سے کل ملاقات کریں گے اور پولیس میں بھی ایک شکایت درج کرائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ ٹیپوسلطان نے انگریزوں کے خلاف لڑائی کی اور اُن کے بارے میں مرکزی وزیر کا تبصرہ انتہائی افسوسناک ہے ۔مرکزی وزیر ہونے کے بناء اُنھیں ایسا غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہئے جبکہ ٹیپو سلطان کو کرناٹک میں ہیرو تصور کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT